ْپی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی اور دیگر کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت 15 مئی تک ملتوی

بدھ اپریل 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کے دوران ہنگامہ اور توڑ پھوڑ سے متعلق پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی اور دیگر کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کر دی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کے دوران ہنگامہ اور توڑ پھوڑ سے متعلق پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی اور دیگر کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں ملزمان کی جانب سے وکیل ریاض آفندی پیش ہوئے جبکہ عدالت کے روبرو مدعی مقدمہ نے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے دیگر گواہان کو طلب کرت ہوئے مزید کارروائی 15 اپریل تک ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ پانی کی بندش کیخلاف احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے پر پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عارف علوی اور دیگر کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج ہے ۔