کراچی ،ْ عائشہ منزل کے قریب رکشے میں آتشزدگی کا واقعہ

بدھ 25 اپریل 2018 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) کراچی میں عائشہ منزل کے قریب رکشے میں آگ لگ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عائشہ منرل کے قریب رکشے میں اچانک آگ لگ گئی ہے، ذرائع کے مطابق آگ سی این جی سلینڈر سے گیس لیکج کے باعث لگی ہے، آتشزدگی کے باعث رکشہ مکمل طور پر جل گیا ہے۔

(جاری ہے)

حادثے کے وقت رکشے میں موجود خاتون کو بحفاطت نکال لیا گیا ہے، پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو بنا لائسنس رکشہ چلانے پر حراست میں لے لیا ہے۔