جماعت اسلامی کا آئندہ ہفتے کے پی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ

حکومت سے علیحدگی اختلافات کی وجہ سے نہیں کررہے،ایم ایم اے کی بحالی کے بعد علیحدگی وقت کا تقاضا ہے۔ ترجمان جماعت اسلامی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 25 اپریل 2018 16:25

جماعت اسلامی کا آئندہ ہفتے کے پی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اپریل 2018ء) : جماعت اسلامی آئندہ ہفتے خیبرپختونخواہ حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے، حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ ایم ایم اے کی بحالی کے باعث کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ایم ایم اے کی بحالی کے بعد خیبرپختونخواہ حکومت سے علیحدگی وقت کا تقاضا ہے۔حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ اختلافات کی وجہ سے نہیں بلکہ اچھی نیت سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے علیحدگی کا اعلان آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ علیحدگی کے بعد بھی خیبرپختونخواہ حکومت کوکمزور کرنے کیلئے کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔