بلوچستان کے علاقہ لورالائی میں زلزلے کے جھٹکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 اپریل 2018 16:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اپریل 2018ء) : بلوچستان کے علاقہ لورالائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز لورالائی سے 63 کلومیٹر دور شمال مغرب کا علاقہ تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 23 کلو میٹر تھی۔ زلزلے میں تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔