مودی شی ملاقات خوشگوار اور سازگار ماحول میں ہو گی ،چینی وزارت خارجہ

ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کی سمت اور نئے ہدف کا تعین ہو گا،کھونگ شوان ایو

بدھ اپریل 16:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین،،،بھارت رہنما خوشگوار اور سازگار ماحول میں بات چیت کریں گے، ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کی سمت اور نئے ہدف کا تعین ہو گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ کھونگ شوان ایو نے چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی غیررسمی ملاقات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ملاقات میں دونوں رہنما خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں تزویراتی نوعیت کی بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد میں اضافہ ہوگا،چین- بھارت تعلقات کی سمت اور نئے ہدف کا تعین ہو گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی وزیر اعظم چینی رہنما کے ساتھ غیررسمی ملاقات کریں گے اور یہ ملاقات صوبہ حو بئی کے شہر وو ہان میں ہوگی۔ اس حوالے سے کھونگ شیوان ایو نے کہا وو ہان وسطی چین کا سب سے بڑا شہر ہے جس کے بھارت کی مختلف ریاستوں کے ساتھ تجارتی اور ثقافتی روابط ہیں۔نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ رہنماوں کی غیر رسمی ملاقات کے بعد اعلی سطحی تبادلوں کو برقرار رکھا جائے گا،دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا ،اختلافی امور کو مناسب اندا ز میں طے کیا جائیگا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر طور پر فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :