شنگھائی تعاون تنظیم کے پیس ہان2018 ملٹری بینڈز کی تقریب کا شاندارانعقاد

پاکستان سمیت مختلف ممالک کی شرکت ، ملٹری بینڈز نے دیوار ِ چین کے پہلو میں شاندار اور مسحور کن دھنیں پیش کیں

بدھ 25 اپریل 2018 16:30

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم کے پیس ہان2018 ملٹری بینڈز کی تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا ،، پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ملٹری بینڈز نے تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو ا نٹرنیشنل کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام مختلف ممالک کے ملٹری بینڈز پر مشتمل پیس ہان دو ہزار اٹھارہ نامی تقریب چوبیس تاریخ کی رات بیجنگ میں دیوارِ چین کیقریب منعقد ہوئی۔

پیپلز لبریشن آرمی کے ملٹری بینڈ نے کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان، ازبکستان، بھارت اور بیلاروس کے ملٹری بینڈز کے ہمراہ اس تقریب میں شرکت کی۔ مختلف ممالک کے ملٹری بینڈز نے دیوار ِ چین کے پہلو میں شاندار اور مسحور کن دھنیں پیش کیں۔ مختلف زبانوں اور ثقافتی پس منظر کی حامل شنگھائی تعاون تنظیم کی یکجہتی اور اتحاد کا اظہار موسیقی سے کیا گیا ۔