تبدیلی اللہ کے دین کو تخت پر لانے سے آئے گی‘ علامہ عبدالغفور تابانی

امیرالمجاہدین نے تبدیلی کا آغاز کردیا ‘ ختم نیوت سب سے پہلے دیگر سارے اعمال اس کے بعد ہیں

بدھ 25 اپریل 2018 16:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) تحریک لبیک آزاد کشمیر کے مرکزی امیر علامہ عبدالغفور تابانی نے کہا ہے کہ تبدیلی خواتین کو سڑکوں پر لاکر نچانے سے نہیں بلکہ اللہ کے دین کو تخت پر لانے سے آئے گی ۔ امیر المجاہدین علامہ خادم رضوی نے تبدیلی کا آغاز کردیا ہے ۔ دین اسلام کے سامنے دنیا کی کوئی طاقت سپر پائو ر نہیں ہے ۔

اللہ کے دین میں ہی ساری پائور ہے ۔ ختم نبوت ؐ دین کی اساس ہے ۔ ختم نیوت سب سے پہلے دیگر سارے اعمال اور کام اس کے بعد ہیں۔ ہم دین کے نظام کو تخت پرلانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔اسی سلسلے میں 29اپریل کو مظفر آباد میںختم نبوت کانفرنس منعقد کی جارہی ہے ۔ جس کی بھرپورتیاریا ں جاری ہیں۔ علامہ خادم حسین رضوی سمیت مرکزی قائدین کانفرنس سے خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں سول سوسائٹی ‘تاجران ‘وکلاء ‘ طلبہ سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے افراد شرکت کرینگے۔فلسفہ ختم نبوت کو سمجھنا بہت ضروری ہے ۔ علامہ خادم رضوی اس حوالے سے خطاب کرینگے۔ مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی بات بھی ہوگی۔ وہ گزشتہ روز ’’ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اپراڈہ کے دور ہ کے موقع پر گفتگوکررہے تھے ۔

اس موقع پر ضلعی امیر سید شبیر حسین شاہ کاظمی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ کانفرنس میں آمد پر قائدین کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔کانفرنس کیلئے بھرپور مہم چلائی جارہی ہے۔یونیورسٹی ‘کالجز کے طلباء ‘تاجروں ‘ سول سوسائٹی کی طرف سے بھرپور ریسپانس آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم برما میں قتل ہونیوالی بیٹیوں کے خون کابدلہ لیں گے۔

شام ، بیت المقدس ، مقبوضہ کشمیر میں فوری طور پرقتل وغارت کا سلسلہ بند کیا جائے۔ عالمی برداری اور اقوام متحدہ شام ، بیت المقدس ، مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے مسلمانوں پر مظالم کا نوٹس لے۔ علامہ عبدالغفور تابانی دو روز قبل ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کے سلسلہ میں مظفرآبا دپہنچے ہیں ۔ اس دوران انہوں نے مختلف علماء کرام ‘ مشائخ عظائم ‘ طلباء ‘ تاجران ‘ وکلاء ‘سول سوسائٹی کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کی ہیں۔