Live Updates

بیرسٹر کی ہدایت پررکنیت سازی مہم زور وشور سے جاری ہے‘ امتیاز اعوان

عوام مہم میں دلچسپی لے رہے ہیں‘ تحریک انصاف بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی

بدھ 25 اپریل 2018 16:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء امتیاز اعوان نے کہا ہے کہ قائد کشمیر اور صدر تحریک انصاف آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ہدایت پر رکنیت سازی مہم زور وشور سے جاری ہے ۔عوام کی طرف سے بڑی دلچسپی نظر آرہی ہے۔ دھاندلی کی پیداواروفاقی حکومت بہت جلد اپنے انجام کو پہنچے گی۔

وفاق سے کرپٹ حکمرانوں کی رخصتی کے ساتھ ہی آزادکشمیر سے بھی جعلی مینڈیٹ کی حامل حکومت کی بارات چلی جائے گی۔دونوں کا ولیمہ اکھٹا ہو گا ۔ مسلم لیگ ن کی وکٹیں ایک ایک کرکے گر رہی ہیں۔ آزادکشمیر میں بھی کپتا ن کی ٹیم جارحانہ انداز سے کھیل رہی ہے۔پاکستان میں عام انتخابات میں قومی وسائل لوٹنے والوں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں ہٹیاں بالا کے مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

رکنیت سازی مہم زور وشو سے جاری ہے۔ کپتان کی ٹیم کے کھلاڑی جگہ جگہ پھیلے ہوئے ہیں۔امتیاز اعوان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی انتخابی دھاندلیاں ایک ایک کر کے سامنے آ رہی ہیں۔لیگی عدالتوں سے نامراد لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ہماری جدوجہدکامقصد فرسودہ نظام کا خاتمہ ہے۔آزادکشمیر میں سیاستدانوں نے برادری ازم کو ہوادے کر لوگوں کا استحصال کیا ہے۔

غریب لوگوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھا یا گیا۔پاکستان میں عام انتخابات قریب ہیں۔ موسمی سیاستدان اب دوبارہ جال بچھانے کی تیاری کررہے ہیں لیکن اب کی بار عوام ان کے جال میں نہیں پھنسیں گے۔اب ڈرا دھمکا کر ووٹ لینے کا زمانہ چلا گیا ہے۔ کپتان عمران خان نے پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام کو بیدار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جوق در جوق سونامی کا حصہ بن رہے ہیں۔تمام موسمی سیاستدان سونامی کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر اب حکمران طبقہ پریشانی میں مبتلاء ہے۔ عوام عام انتخابات میں ووٹ کے ذریعے کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کرینگے۔اور تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات