اقوام متحدہ‘ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی دہشتگردی رکوا ئیں‘سعید کشمیری

بھارتی جارحیت کیخلاف 29اپریل نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے سامنے بھرپور احتجاج کرینگے

بدھ 25 اپریل 2018 16:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) تحریک ایک ہو جائو کشمیر بچائو کے چیئرمین اور یونائیٹڈ کشمیر موومنٹ جموں وکشمیر کے بانی محمد سعید کشمیر ی نے کہاہے کہ بھارتی جارحیت کیخلاف 29اپریل کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے کشمیری عوام بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔ مظاہرے میں تمام جماعتوں کے قائدین ‘ کارکنان ‘ سول سوسائٹی ‘وکلاء سمیت کشمیریوںکی بڑی تعداد ریاستی پرچم کے ہمراہ شرکت کریگی ۔

گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سعید کشمیر ی نے کہاکہ تحریک ایک ہو جائو کشمیر بچائو اور یونائیٹڈ کشمیر موومنٹ جموں وکشمیر کے زیراہتمام سانحہ شوپیاں ‘سانحہ کٹھوعہ ‘ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشتگردی ‘ آئے رو ز کنٹرول لائن کیخلاف ورزی اور چیئرمین کشمیر کمیٹی کیخلاف ریاستی کے عوام بلا تفریق احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔

(جاری ہے)

مظاہرے سے کشمیری قیادت خصوصی خطاب کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ مظاہرے میں صرف ریاست کا جھنڈا لہرایا جائے گا۔ کسی پارٹی کا جھنڈا نہیں ہوگا۔ عالمی برادری کی توجہ بھاتی مظالم کی طرف مبذول کرائینگے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انہتاء کردی ہے۔ آئے روز نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔ عالمی برادری کی بھارتی مظالم پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی دیگر تنظیمیں بھارتی دہشتگردی کو رکوانے کیلئے کردارادا کریں۔