گذشتہ 24گھنٹوں کے دورانٹریفک حادثات کے باعث ایک شخض جاں بحق 32زخمی،ریسکیو ترجمان

بدھ اپریل 16:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) راولپنڈی کے مختلف مقامات پرٹریفک حادثات کے باعث ایک شخض جاں بحق جبکہ32افرادزخمی ہوئے ۔ریسکیوترجمان کے مطابق ان حادثات میں10افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کیں اور21 زخمیوں کوطبی امداد دیتے ہو ئے فوری طور پر ضلع راولپنڈی کے قریبی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میںایک شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوا۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں18ڈرائیورز،10مسافراور04پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے جن میں24مرداور08 عورتیں شامل ہیں۔ ان ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالوںمیں02افراد کی اوسط عمر 18سال سے کم،19 افراد کی اوسط عمر18 سے 40سال کے درمیان،08 افراد کی اوسط عمر 41سے 60سال کے درمیا ن اور03فرد کی اوسط عمر 60سال سے ذیاہ ہے۔

متعلقہ عنوان :