مسلم لیگ( ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں سیسہ پلا ئی ہو ئی دیوار کی طرح متحد ہے،راجہ جاوید اخلاص

بدھ 25 اپریل 2018 16:30

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ایم این اے گوجر خان نے بھٹھی سکوٹ میں چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کی رہائش گاہ پر مسلم لیگی کا رکنان سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں سیسہ پلا ئی ہو ئی دیوار کی طرح متحد ہے، میں نے اپنے حلقے میں پرویز اشرف سے کئی گنا زائد ترقیاتی کام کرائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اپنی 38 سالہ سیاسی زندگی میں ایک پائی کی کریپشن نہیں کی اور ہمیشہ عوامی مفاد کو پیش نظر رکھا۔1979 سے ضلع کو نسل کے الیکشن سے سیاست کا آغاز کیا اور کئی بار ممبر ڈسٹرکٹ کو نسل، چھ بار رکن صوبائی اسمبلی، ایک ایک بار نائب ضلع ناظم اور ضلع ناظم راولپنڈی بھی رہا اور ٹیکسلا سے لے کر منگلا ڈیم تک اربوں روپے کے تر قیاتی منصوبہ جات مکمل کیے۔انھوں نے کہا کہ شرقی کلر سیداں کی یو نین کو نسلز کا ہمارے حلقے میں شامل ہو نے سے مسلم لیگ(ن) کی قوت میں اضا فہ ہوا ہے اس تقریب میں اہلیان علاقہ سمیت کثیر تعداد میں مسلم لیگی عمائدین اور مقامی لیگی کارکنان نے شرکت کی۔