کراچی ،ڈیفنس میں گزشتہ روز کمسن بچے کو اغوا کرنے اور مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کی ہلاکت کے 4 مقدمات درج

بدھ 25 اپریل 2018 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) ڈیفنس میں گزشتہ روز کمسن بچے کو اغوا کرنے اور مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کی ہلاکت کے 4 مقدمات درج کرلئے گئے،درج کئے گئے مقدمات میں ایک بچے کے والد جبکہ 3 مقدمات سرکار کی مدعیت میں درج کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے ساحل تھانے کی حدود سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے کمسن بچے کے اغوا اور پولیس سے مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے اغوا کاروں کی ہلاکت سمیت 4 مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

ساحل پولیس نے واقعے کا پہلا مقدمہ 43/2018 پولیس مقابلے اوراقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا،جبکہ دو مقدمات44/2018اور45/2018 غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت درج کئے،،واقعے کا چوتھا اورآخری مقدمہ46/2018کمسن بچے کے اغوا کا 364اے کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا،واضح رہے کہ گزشتہ روز اغوا کاروں نے مغوی بچے کی رہائی کے لئے 15 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا اور 70 لاکھ میں ڈیل طے ہوئی تھی۔واقعے کے 3 مقدمات سی ویو چوکی انچارج رفیق شاہ کی مدعیت میں درج کیئے گئے،جبکہ ایک مقدمہ مغوی کمسن بچے کے والد سید عمر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :