قائد آباد مدینہ کالونی میں قتل کیے جانے والے نو بیاہتا جوڑے کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں

بدھ 25 اپریل 2018 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) قائد آباد مدینہ کالونی میں قتل کیے جانے والے نو بیاہتا جوڑے کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں ، پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،، مقتولین کا آبائی تعلق خیبر ایجنسی سے اور دونوں آپس میں ماموں و پھوپھی زاد تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد مدینہ کالونی میں گزشتہ روز جرگے کے فیصے پر قتل کیے جانے والے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ ثمینہ اور شیر امین خیبر ایجنسی کے رہنے والے اور آپس میں ماموں و پھوپھی زاد تھے، شیر امین کی پہلی شادی چچا زاد سے ہوئی تھی جبکہ دوسری شادی گھر سے بھاگ کر کی۔پولیس کو شبہ ہے کہ واردات میں مقتولہ کے بھائی ملوث ہیں، شاہ لطیف ٹان پولیس نے واردات کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس کا دعوی ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :