پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ محمد ایوب خان پیپلز پارٹی کشمیر کمیٹی برطانیہ کے سیکرٹری جنرل نامزد

بدھ اپریل 16:40

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) سابق صدارتی مشیر وپیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر رہنما راجہ محمد ایوب خان پیپلز پارٹی کشمیر کمیٹی برطانیہ کے سیکرٹری جنرل نامزد،راجہ محمد ایوب خان کا تعلق نیوٹائون اسلام گڑھ سے ہے ۔ان کی نامزدگی پر پارٹی جیالوں کا جشن۔قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی ہر ممکنہ کوشش کروں گا۔

اپنی نامزدگی پر مرکزی قیادت کا مشکور ہیں۔۔پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی اور قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی کے لئے ہزار سال جنگ لڑنے کا اعادہ کیا۔پارٹی رہنمائوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔راجہ محمد ایوب خان کی اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صحافیوں سے گفتگو۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوٹائون اسلام گڑھ سے تعلق رکھنے والے سابق صدارتی مشیر وپیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر رہنما راجہ محمد ایوب خان کو پیپلز پارٹی برطانیہ کشمیر کمیٹی کا سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا گیا۔

ان کی نامزدگی پر جیالوں نے مسرت کا اظہار کیا اور خوشی سے میٹھایاں تقسیم کیں۔اس موقع پر راجہ محمد ایوب خان نے اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرکزی قیادت کے مشکور ہیں کہ جنہوںنے انہیں پیپلز پارٹی کشمیر کمیٹی برطانیہ کا مرکزی سیکرٹری جنرل نامزد کیا۔قیادت نے جس اعتماد کا اظہار ان پر کیا ہے اس پر ہر ممکنہ پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ برطانیہ بھر میں پارٹی کی مظبوطی کے لئے اقدامات کریں گے۔