پولیس تھانہ اسلام گڑھ ان ایکشن‘غیر قانونی طور پر مقیم غیر ریاستی باشندوں اور بھکاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن

درجن بھر کے قریب گرفتار،کچھ کو جیل اور کچھ کو ضلع بدر کر دیا گیا

بدھ 25 اپریل 2018 16:40

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) ایس ایس پی میرپور کی ہدایت پر پولیس تھانہ اسلام گڑھ ان ایکشن،غیر قانونی طور پر مقیم غیر ریاستی باشندوں اور بھیکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن،درجن بھر کے قریب گرفتار،کچھ کو جیل اور کچھ کو ضلع بدر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپور کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ چوہدری وسیم نواز نے غیر ریاستی باشندوں اور بھیکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے درجن بھر کے قریب افراد کو گرفتار کر کے کچھ کو جیل اور کچھ کو ضلع بدر کر دیا۔اہلیان علاقہ کا ایس ایچ اوتھانہ اسلام گڑھ چوہدری وسیم نواز اور ان کی پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش۔

متعلقہ عنوان :