صحافت مقدس پیشہ اور ریاست کا چوتھا طاقتوار ستون ہے صحافتی اداروں اور معیاری صحافت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت کوشاں ہے آزاد کشمیر بھر میں پریس کلب کی عمارتوں کیلئے فنڈز مختص کر رہے ہیں، سینئر وزیرآزاد کشمیر حکومت چوہدری طارق فاروق

بدھ 25 اپریل 2018 16:40

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) صحافت مقدس پیشہ اور ریاست کا چوتھا طاقتوار ستون ہے صحافتی اداروں اور معیاری صحافت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت کوشاں ہے آزاد کشمیر بھر میں پریس کلب کی عمارتوں کیلئے فنڈز مختص کر رہے ہیں بھمبر میں بہت جلد پریس کلب کی عمارت کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا صحافیوں کو موجودہ دور میں جدید سہولیات سے اراستہ کریں گئے ۔

ان خیالات کا اظہار سینئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق نے بھمبر پریس کلب کے صحافیوں سے مقامی ریسٹ ہاوس میں ایک خصوصی نشست میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد حکومت اخبار مالکان سے طے کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کہ فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کو ماہانہ بنیادوں پر تنخواہ دی جائے گئی تا کہ صحافی فکر معاش سے آزاد ہو کر اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کر سکیں اور مثبت صحافت کو فروغ مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحافت کو مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے ڈھال کے طور پر استعمال کرنا انسانیت کے منافی عمل ہے۔ جس کے لیے صحافت کا پیشہ متحمل نہیں ہو سکتا ۔صاف اور شفاف صحافت ہی معاشرے میں جرائم ختم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے صحافی برادری پر یہ ذمہ دار ی عائد ہوتی ہے۔ کہ وہ وہ اپنے ارد گرد رونما ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھیں ہر مثبت اور منفی سر گرمی پر اپنا رد عمل امانتداری کے ساتھ نبھانے کی سعی کریں تا کہ مثبت رویوں کو پروان چڑھنے میں مدد مل سکے۔

اور عوام میں ان کا مثبت پیغام پہنچ سکے مگر اس کے برعکس منفی صحافت کو روکنے کے لیے اس کا قلع قمع کرنے کیلئے صحافیوں کو مثبت انداز میں محنت اور دیانتداری آگے بڑھنا ہو گا اور اپنے پیشے سے وفا کرتے ہوئے منفی صحافت کو بے اپنی صفوں سے بے نقاب کرنا ہو گا۔اس موقع پر سینئر وزیر کے پی آر او حافظ اظہر حسین ،سینئر صحافی اقبال انقلابی ، صدر بھمبر پریس کلب انصر زمان خان ، راجہ وحید مراد ، عاطف اکرم ، چوہدری جمیل شفیع ، چوہدری جمیل احمد ، محمد سجاد مرزا ، نعیم نجمی ، ملک شوکت حسین ، جہانگیر احمد پاشا ، عمران خالد ، مرزا ند یم اختر ، وقا ص اشرف ، سعد چوہدری ،ایم عثمان اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :