صدر معلمہ گرلز مڈل سکول سیری بنڈالہ خالدہ پروین کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ان کے اعزاز میں الوادعی تقریب

بدھ 25 اپریل 2018 16:40

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) صدر معلمہ گرلز مڈل سکول سیری بنڈالہ خالدہ پروین کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ان کے اعزاز میں ایک الوادعی تقریب سکول سٹاف اور نو تعنیات صدر معلمہ ثمینہ کوکب کی طرف سے منعقد کی گی اس موقع پر ریٹائر منٹ لینے والی صدر معلمہ خالدہ پروین سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحثیت ٹیچر ہمیشہ کوشش رہی کہ طالبات کی تعلیمی آبیاری کے ساتھ ساھت ان کی اخلاقی تربیت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی بچیاں معاشرے کا اہم رکن ہوتی ہیں اور مستقبل میں ایک ماں بن کر ایک نسل کی آبیاری کرتے ہیں اگر بچیوں کی صیح تربیت اور انہیں بہتر تعلیم دی جائے تو وہ معاشرے میں آئندہ زندگی میں بہتر ماں کا کردار ادا کر سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ دوران ملازمت کو شش کی کہ کسی کی حق تلفی نہ ہو ہمیشہ فرائض کو مقدم رکھا ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ریٹائر ہونے والی صدر معلمہ خالد ہ پروین کے اعزاز میں ایک پر تکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا اس موقع پر DEOخالد ایوب ، نو تعینا ت صدر معلمہ ثمنہ کوکب نے سابق صدر معلمہ خالدہ پروین کی خدمات کو سراہا اور انہیں باعز ت طور پر ریٹائر ہونے پر مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :