چیف آف نیول سٹاف گالف کپ پرسوں اسلام آباد میں شروع ہوگا

بدھ 25 اپریل 2018 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء)چیف آف نیول سٹاف گالف کپ پرسوں جمعہ سے مارگلہ گرین کلب اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

تین روزہ ٹورنامنٹ میں چار کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں ایمچور، سینئر، لیڈیز اور جونیئر شامل ہیں ،ْ امیچور کے مقابلے روزانہ 54 اور 18 ہولز، سینئر کے مقابلے 28 اور 29 اپریل کو 36 اور 18 ہولز پر، لیڈیز کے مقابلے 27 اپریل کو 18 ہولز پر جبکہ جونیئر کے مقابلے 27 اپریل کو 18 ہولز پر کھیلے جائیں گے۔