ویں قومی ہینڈبال چیمپئن شپ شروع، ابتدائی روز پاکستان ریلویز، ہائر ایجوکیشن کمیشن واپڈا اور آرمی کی ٹیموں کی فتوحات

بدھ 25 اپریل 2018 17:52

ویں قومی ہینڈبال چیمپئن شپ شروع، ابتدائی روز پاکستان ریلویز، ہائر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے زیر اہتمام 28ویں قومی ہینڈ بال چیمپئن شپ فیصل آباد میں شروع ہو گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو شروع ہونے والی چیمپئن شپ کے ابتدائی روز کھیلے گئے افتتاحی میچ میں پاکستان ریلویز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پنجاب کو زبردست مقابلے کے بعد 27-24 پوائنٹس سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ انداز سے آغاز کیا، ایچ ای سی نے پولیس کو سخت مقابلے کے بعد 28-26 پوائنٹس سے زیر کر کے کامیابی سمیٹی، واپڈا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بلوچستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 52-9 پوائنٹس سے شکست دی، آرمی نے بھی غیرمعمولی کھیل پیش کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کو 50-9 پوائنٹس سے زیر کیا۔

تین روزہ ایونٹ میں ریلویز، پنجاب، واپڈا، بلوچستان، کے پی کے، آرمی، پولیس اور ایچ ای سی کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ایونٹ کا فائنل 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔