اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس، ماریا شراپووا پہلے رائونڈ میں ناکام، کیرولین گارشیا، پلسکووا اور سائیگ منڈ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل

بدھ 25 اپریل 2018 17:52

اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس، ماریا شراپووا پہلے رائونڈ میں ناکام، کیرولین ..
اسٹٹ گارٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) کیرولین گارشیا، کیرولینا پلسکووا اور سائیگ منڈ نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں، متواتر چوتھی شکست کے بعد شرا پووا آئندہ ہفتے جاری ہونے والی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں ٹاپ 50 سے باہر ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

اسٹٹ گارٹ اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے لاسٹ 32 رائونڈ میچز میں فرانسیسی کھلاڑی کیرولین گارشیا نے روسی کھلاڑی ماریا شراپووا کو زبردست مقابلے کے بعد 3-6، 7-6 اور 6-4 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، کیرولینا پلسکووا نے برٹنز کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، سائیگ منڈ نے جمہوریہ چیک کی بربورا سٹرائیکووا کو زیر کر کے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :