کیرولین وزنائیکی، سیکاری، ایرینا بیگو اور ڈونا وک استنبول اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں داخل

بدھ 25 اپریل 2018 17:52

کیرولین وزنائیکی، سیکاری، ایرینا بیگو اور ڈونا وک استنبول اوپن ٹینس ..
استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) کیرولین وزنائیکی، سیکاری، ایرینا بیگو اور ڈونا وک استنبول اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔ آگنیسکاراڈونسکا اور ایرینا سبالینکا شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

استنبول اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز لاسٹ 32 رائونڈ میچز میں ڈنمارک کی سٹار کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنائیکی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیگزینڈرووا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، سیکاری نے ترکش کھلاڑی کاگلا کو ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، رومانوی کھلاڑی ایرینا بیگو نے جاکوو پووچ کو شکست فاش سے دوچار کر کے پری کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کی، ڈونا وک نے آگنیسکا راڈونسکا کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کیا، ایرنا سبالینکا بھی پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں ناکام رہیں، انہیں ہرکوگ کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

متعلقہ عنوان :