گالی گلوچ کی سیاست کرنیوالوں نے ملک و قوم کو بند گلی میں لا کھڑا کیا ہے‘عزیز الرحمن چن

بدھ اپریل 17:48

گالی گلوچ کی سیاست کرنیوالوں نے ملک و قوم کو بند گلی میں لا کھڑا کیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی نے ملک میں محاذ آرائی کو فروغ دیا گالی گلوچ کی سیاست عام کی جو ملک و قوم کے لئے زہر قاتل ہے گالی گلوچ کی سیاست کرنے والوں نے ملک و قوم کو بند گلی میں لا کھڑا کیا ۔یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹکراؤ کسی بھی پارٹی کی طرف سے ہوخطرناک ہے ،سیاسی ورکر ہوں اسی لئے اس صورتحال پر فکر مند ہوں۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی نے اس دن کے لئے قربانیاں نہیں دیں،ایسا نہ ہو کہ اداروں کے ٹکراؤ سے سسٹم ریزہ ریزہ ہو جائے۔ پیپلز پارٹی انتخابات میں کسی سے اتحاد نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی4سال کی کارکردگی صفر ہے عوام کو ریلیف ہمیشہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہی ملا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں صحت کے مسائل جوں کے توں ہیں حکومت صرف دعوئوں اور نعروں پر انحصار کر رہی ہے حکمرانوں کی جانب سے صحت کے شعبے کو اولین ترجیح دینے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں کئی برسوں قبل شروع ہونے والے منصوبے تاحال پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکے۔