چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کاآر اے بازار ،بھٹہ چوک اوردیگر مقامات کی اوپن مارکیٹوں کا اچانک دورہ

گراں فروشی پر 7دکانداروں کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج ، کم تولنے پر 2کو گرفتار کر ادیا گیا،8کو وارننگ نوٹسز جاری

بدھ 25 اپریل 2018 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے صارفین کی شکایات پر آر اے بازار ،بھٹہ چوک اوردیگر مقامات کی اوپن مارکیٹوں کا اچانک دورہ کر کے اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوںکے مطابق فروخت اور معیار کا جائزہ لیا، گراں فروشی پر 7دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج ، کم تولنے پر 2کو موقع سے ہی گرفتار جبکہ 8کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے ۔

(جاری ہے)

چیئرمی پی سی سی میاں عثمان نے بعض دکانداروں کی جانب سے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں وارننگ نوٹسز جاری کئے۔ اس موقع پر گراں فروشی سے باز نہ آنے پر 7دکانداروں کے خلاف مقدمات کااندراج جبکہ کم تولنے پر 2کو موقع سے ہی گرفتار کرا دیا گیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے کہا کہ مختلف مارکیٹوں کے دوروں کے دوران دکانداروں کو پابند کیا جارہا ہے کہ وہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں ۔ رمضان المبارک میں بھی اسی طرح اچانک دورے کئے جائیں گے اور زائد قیمتیں وصول کرنے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :