ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں تہرے قتل کے 2 مجرمان کو( کل) تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

بدھ 25 اپریل 2018 17:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا میں تہرے قتل کے 2 مجرمان کو کل صبع ساڑے پانچ بجے تختہ دار پر لٹکایا جائے گا جس کے لئے جیل حکام نے دونوں مجرمان کے 70 کے لگ بھگ ورثاء سے آخری ملاقات کروائی گئی اوران کی پھانسی کے انتظامات مکمل کر لئے۔ اس موقع عدالت کی طرف سے سول جج رانا الیاس بشیر موجود ہوں گے اور ڈیوٹی ڈاکٹر موت کی تصدیق کریں گے اور نعشیں ان کے ورثاء کے سپرد کر دی جائیں گئیں۔

ذرائع کے مطابق پھانسی کے مجرمان امجد علی ولد محمد قوم نول بھٹی اور خضر حیات ولد پہلوان قوم نول بھٹی سکنہ کیسو پور کوتھانہ بھیرہ کو مقدمہ نمبر89/05بجرم 302/324/452/148/109/7ATA مورخہ 05-07-05کے تحت محمد اسلم ولد جہان خان عرف جہانہ،محمد رمضان ولد جہان خان عرف جہانہ،مسماة کوثر پروین دختر جہان خان عرف اقوام نول بھٹی سکنہ کیسو پور کے قتل اور مسماةبشراں بی بی دختر جہان خان عرف جہانہ کو مضروب کرنے کے جرم میں بعدالت سپشل جج انسداد دہشت گردی عدالت سرگودہا سے سزائے موت ہوئی۔

(جاری ہے)

جس پر صدر پاکستان سے مجرمان کی سزائے موت کی رحم کی اپیل خارج ہونے کے بعدڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب سرگودہا نے گورنمنٹ آف پنجاب ہو م ڈیپارٹمنٹ لاہور کے حکم کی روشنی میں ملزمان کو مورخہ 26-04-2018بوقت 05.30بجے صبح پھانسی ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا میں دینے کے لئے بلیک وارنٹ جاری کئے۔اس سے قبل 19 اپریل کے ڈیتھ وارنٹ صلح کی درخواست پر موخر ہوئے اور دوبارہ 26 اپریل پھانسی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گے۔ جن پر عمل درآمد سے قبل خواتین بچوں سمیت ورثائ کی آخری ملاقات کروائی گئی۔اس موقع پر مجرمان اللہ تعالی سے اپنے کئے کی معافی مانگتے ہوئے لواحقین کو صبر کی تلقین کرتے رہے۔