نیاپاکستان کا نعرہ بالکل غلط ہے،چودھری نثارآثار قدیمہ ہوچکے ،ڈاکٹرعاصم

وہ کسی بھی سیاسی جماعت میں جائیں انکی وہ حیثیت نہیں رہے گی جو ماضی میں تھی،میڈیا سے گفتگو

بدھ 25 اپریل 2018 17:48

نیاپاکستان کا نعرہ بالکل غلط ہے،چودھری نثارآثار قدیمہ ہوچکے ،ڈاکٹرعاصم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ نیاپاکستان کا نعرہ بالکل غلط ہے ۔چودھری نثارآثار قدیمہ ہوچکے ہیں۔وہ کسی بھی سیاسی جماعت میں جائیں انکی وہ حیثیت نہیں رہے گی جو ماضی میں تھی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ضیاالدین یونیورسٹی کے پندرہویں جلسہ تقسیم اسناد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ انٹرکے امتحانات میں نقل افسوس ناک ہے ۔محکمہ تعلیم آدھا تیتر آدھا بٹیر بنا ہوا ہے ۔وزیر اعلی سندھ کو انٹر بورڈکراچی کے معاملات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ چودھری نثار آثار قدیمہ ہو چکے ہیں۔وہ کسی بھی سیاسی جماعت میں جائیں ان کو ماضی جیسی اہمیت نہیں ملے گی ۔