پہلی چیف منسٹرپنجاب نیشنل ویمن چمپئن شپ( کل) سے شروع

بدھ اپریل 17:46

پہلی چیف منسٹرپنجاب نیشنل ویمن چمپئن شپ( کل) سے شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی چیف منسٹرپنجاب نیشنل ویمن چمپئن شپ 2018ء کل بروز جمعرات 26اپریل سے شروع ہوگی، آج انڈر 19 گرلز میں کوالیفائنگ رانڈ کھیلا جائے گا۔ پانچ روز تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے گرلز کھلاڑیوں کی بڑی تعداد سینئر اور انڈر 19 کیٹیگریز میں شرکت کریں گی۔

پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیراز سلیم کے مطابق پاکستان بھر سے کافی اچھی تعداد میں اینٹریز آئی ہیں۔

(جاری ہے)

کوالیفائنگ رانڈ انڈر 19 کی کیٹیگری میں کھیلا جائے گا جبکہ سینئر کا مین رانڈ جمعتہ المبارک 27 اپریل کو ہوگا۔ انڈر 19 اورسینئر گرلز میں مین ڈرا 16,16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ٹورنامنٹ میں انعامی رقم ڈیڑھ لاکھ روپے ہے ۔ شیراز سلیم کے مطابق ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 27 اپریل کی سہ پہر کو ہوگی جبکہ اختتامی تقریب 30 اپریل بروز پیر کی سہ پہر کو ہوگی۔

شیراز سلیم کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سکواش کے کھیل کو پہلے بھی سپورٹ کیا ہے اور ان کی سپورٹ مسقل جاری ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان بھر سے ٹاپ خواتین پانچ روز میں بہترین سکواش کھیلیں گی۔