محمد فرید غوری سیکشن افسر وائلڈلائف تعینات

بدھ اپریل 17:46

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیاض کی سفارشات پر سیکرٹری محکمہ جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری میاں وحیدالدین نے سیکشن افسر کے تبادلے اور 4 ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف افسران جو عارضی بنیادوں پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز وائلڈلائف کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے انہیں باقاعدہ طورترقی دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ وائلڈلائف افسر پاکپتن محمدفرید غوری کا تبادلہ کرکے انہیں سیکشن افسر وائلڈلائف تعینات کردیاگیا ہے جبکہ ان کے پیش رو محمد ایاز الیاس کی خدمات ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس کے حوالے کردی گئیں ہیں ، ریگولر بنیاد پر ترقی پانیوالوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف پیرووال خانیوال میاں محمد عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف سائنسز گٹ والا ڈاکٹر محمد اختر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف بہاولپور جام ذوالفقار علی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ مدثر حسن شامل ہیں ان تمام افسران کو اپنی موجودہ جائے تعیناتی پر ہی فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :