خواجہ آصف نا اہلی کیس ، خواجہ آصف کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کل ہو گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ اپریل 17:37

خواجہ آصف نا اہلی کیس ، خواجہ آصف کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کل ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اپریل 2018ء) : ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کل ہو گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف کی نا اہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بنچ خواجہ آصف کی نا اہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ کل سنائے گا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو نا اہل قرار دینے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ہائیکورٹ نے خواجہ آصف نا اہلی کیس کا فیصلہ 10 اپریل کو محفوظ کیا تھا جو کل سنایا جائے گا۔