ثانیہ مرزا نے شاداب خان سے ”بدلہ “ چکا دیا

بدھ 25 اپریل 2018 17:44

ثانیہ مرزا نے شاداب خان سے ”بدلہ “ چکا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اپریل 2018ء) پاکستانی آل راﺅنڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے دنیا کو ”ننھے مہمان“ کی آمد کی خبر سنائی تو ہر طرف سے مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔مختلف لوگوں کی طرح شاداب خان نے بھی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مبارکباد دی لیکن انہوں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ انہیں ثانیہ کی جانب سے زوردار ”چھکا“ پڑے گا۔

(جاری ہے)

شاداب خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”شعیب بھائی اور ثانیہ بھابھی کو بہت بہت مبارکباد، اللہ کرے کہ ’مرزا ملک‘ ہمارے خطے کیلئے امن کا علامت بنے“۔
شاداب خان کا یہ پیغام سامنے آتے ہی ثانیہ مرزا نے جواب میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ”بہت بہت شکریہ شاداب، اب یقینا موٹرسائیکل پر مزید کسی کے بیٹھنے کی کوئی گنجائش نہیں ہو گی“۔
ثانیہ مرزا کی کے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔