نیب نےکبھی غلط کیس اورانتقامی کاروائی نہیں کی،وزیراعلیٰ پرویزخٹک

چیف ایگزیکٹوسےپوچھ گچھ خوش آئند ہے،ہیلی کاپٹرنارمل استعمال ہوتا رہا،کوئی ایس اوپی نہیں تھا،میراکوئی پروٹوکول نہیں،4گاڑیاں ہوتی ہیں،اسلام آباد میں بھی اکیلا ہی پھرتا ہوں۔نیب میں پیشی کےبعد میڈیا سےگفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 25 اپریل 2018 17:50

نیب نےکبھی غلط کیس اورانتقامی کاروائی نہیں کی،وزیراعلیٰ پرویزخٹک
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اپریل 2018ء) : وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے ہیلی کاپٹر اور زمین کیس میں بیان ریکارڈ کروا دیا،پرویز خٹک بغیرپروٹوکول نیب آفس پہنچے۔انہوں نے کہاکہ خوش آئندہ ہے کہ چیف ایگزیکٹو سے پوچھ گچھ ہورہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کاکوئی ایس اوپی نہیں تھا۔

یہ ہیلی کاپٹر نارمل طریقے سے استعمال ہوتا رہا ہے۔وزراء اور آفیسر بھی استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنے دور حکومت میں کسی سے غیرقانونی تعاون نہیں کیا۔انکوائریز ہوتی رہتی ہیں ، نیب نے کبھی کسی کیخلاف غلط کیس نہیں کیا ہے۔نیب کوانتقامی کاروائی نہیں کہتاہوں ،نیب نے جو بھی فیصلے کیے ٹھیک کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نیب نے سوالنامہ نہیں دیا۔

معمول کے سوالات تھے ایسے سوالات نہیں جن پرمیں بات کروں۔وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت سے علیحدگی کا علم نہیں ہے۔سینیٹ الیکشن میں بکنے والوں کی کمیٹی بنائی ۔مجھے سربراہ بنایا لیکن میں نے معذرت کرلی۔اسپیکر کوسربراہ بنایا ہے ،انکوائری ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ میرا کوئی پروٹوکول نہیں ہے۔میرے ساتھ چار گاڑیاں ہوتی ہیں ۔ان کوپروٹوکول نہیں کہا جاسکتا۔پروٹوکول وہ ہوتا ہے جس سے سڑکیں بند ہوجائیں۔میں پشاور اور اسلام آباد میں بھی اکیلا ہی پھرتا ہوں۔اگر چار گاڑیوں کوپروٹوکول کہتے ہیں توآپ کی مرضی ہے۔