تحریک انصاف کی قیادت پر انگلی اٹھانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ،بابر یوسفزئی

دوسری جماعتیں بھی اپنے کرپٹ ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کریں،صوبائی سیکر ٹری اطلاعات

بدھ اپریل 18:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے جماعت اسلامی کے ترجمان کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ ہماری قیادت پر انگلی آٹھائے جماعت اسلامی کے ترجمان کا بیان حقیقت کے منافی ہے سربراہ جماعت اسلامی نے ہماری قیادت پر جو الزام لگائے ان میں بھی کوئی سچائی نہیں اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف نے سراج الحق صاحب کو سینیٹر منتخب کروایا اس بات کو کوئی نہیں جھٹلا سکتا ساڑھے چار سال ہمارے ساتھ اقتدار میں رہنے کے بعد ہماری جماعت اور قیادت پر تنقید سمجھ سے بالا تر ہے ہمارے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے جماعت اسلامی کو کشمیر الیکشن میں نواز شریف کے حمایت کرنے پر آئینہ دکھایا تو وہ برا مان گئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی عوام کی امید کی آخری کرن ہے عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں ان کا کہنا تھا کہ دوسری جماعتیں بھی عمران خان کی طرح اپنے پارٹی کے کرپٹ ایم پی ایز کو نکال کر عمران خان کی طرح مثال بنائیں پاکستان تحریک انصاف ملک کی واحد جماعت ہے، جو تمام صوبوں کے حقوق کی بات کرتے ھیں انشاء اللہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کاہے۔