طلباء واساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

بدھ 25 اپریل 2018 18:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول‘ کوٹ نور شاہ‘ فیروزوالہ کے طلباء اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور عالم بی بی ٹرسٹ ہائی سکول‘ کچا جیل روڈ‘لاہورکے طلباء و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ خواجہ رفیق شہید کالج‘ والٹن روڈ‘لاہور‘الدرس ہائی سکول‘ اقبال روڈ‘ چاہ میراں‘لاہور‘گورنمنٹ نیو ماڈل گرلز ہائی سکول‘ دیو سماج روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ دیو سماج روڈ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد739تھی۔