قر آن وسنت زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابی کا ضامن ہے،علامہ شاہ عبد الحق

بدھ 25 اپریل 2018 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ قر آن وسنت زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابی کا ضامن ہے، تعلیماتِ اسلام کی حقیقی روح سے دور ہوکر آج مسلم امہ مسا ئل و مشکلات میں مبتلا ہے۔ انہوں نے مدرسہ قادریہ اویسیہ نزد بغدادی مسجد لیاری میں تقریب دستار فضیلت کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ اپنے بچوں کو دنیا وی تعلیم کے ساتھ قرآن اور دینی تعلیم بھی لازمی پڑھائیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان شمع رسالت کے پروانوں کی سرزمین ہے ہمارے اسلاف نے اس مملکت کے حصول میں قربانیاں پیش کیں اب اس سر زمین کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ مغربی و یورپ کے لوگ اسلام کے سنہرے اصو لو ں پر عمل کر کے علمی، معاشی و سا ئنسی ترقی حا صل کر رہے ہیں، مگر امت مسلمہ اپنے اسلا ف کے را ستے کو ترک کر کے ذلت و رسوا ئی کو اپنا مقدر بنا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے معاشرہ میںنیکی ،بھلائی کے کامو ں کو پر وان چڑھانے کیلئے انفرادی و اجتماعی کوششیں کی جائیں۔ اس موقع پر سید رفیق شاہ ،مظہر الدین قادری،عبد اللہ میمن،قاری رحیم بخش اویسی،مولانا عاطف قادری بھی شرک تھے۔