پاکستان اپنے محل و وقوع اور امن امان کی مثالی صورتحال کی وجہ سے عالمی سرمایہ کاروں کی جنت بن چکا ہے،حاجی شاہد محمود

بدھ 25 اپریل 2018 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) آسٹریا کے صدر رانا حاجی شاہد محمود نے مسلم لیگ(ن) سائوتھ ویلز کے صدر چوہدری افتخار احمد گجر کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئے گئے ایک پرتکلف عشائیے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے محل و وقوع اور امن امان کی مثالی صورتحال کی وجہ سے عالمی سرمایہ کاروں کی جنت بن چکا ہی․ پاکستان حکومت نے دانشمندانہ فیصلے کر کے پاکستان کی ڈوبتی معیشت کوسہارا دیا اور آج پاکستان دنیا کی ابھرتی ہوئی معاشی طاقتوں میں شمار ہوتا ہے ․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سائوتھ ویلز کے سینئر رہنما چوہدری افتخار احمد گجر کی جانب سے پارٹی کی آسٹریا شاخ کے صدر رانا حاجی شاہد محمود کے اعزاز میں دئے گئے عشائیے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے سینئر نائب صدر، ممتاز سماجی رہنما اور عالمی تحریک انسانی حقوق برطانیہ کے صدر رانا بشارت علی خان، مسلم لیگ(ن) کے سرپرست اعلی الیاس مرزا، صدر مسلم لیگ(ن) ویلزیوتھ ونگ بابر شہزاد بھٹی، سینئر رہنما اکرم کہوٹ نے بھی شرکت کی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں نے مسلم لیگ(ن) آسٹریا کے صدر راناحاجی شاہد محمود کی ویلزآمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پردیس میں رہنے والے پاکستانیوں کے آپس میں رابطے وطن کی محبت میں اضافے کا باعث بنتے ہیں اس لئے برطانیہ سمیت یوروپ میں رہنے والے پاکستانیوں کا میل جول بہت ضروری ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے متحرک اور فعال سینئر نائب صدر رانا بشارت علی خان نے عشائیے کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ پاکستانی دنیا کے کسی بھی حصے میں رہتے ہوں انہیں سب سے پہلے پاک سرزمین کے مفادات کا تحفظ کرنا چاہیئے اس کے ساتھ ہی وہ جہاں جس ملک میں بھی رہتے ہوں وہاں کی سیاسی و سماجی زندگی میں بھی بھرپور شرکت کرکے اپنے ملک کی نمائندگی کا مثبت تصور اجاگر کرنا چاہیئی․ چوہدری افتخار احمد گجر نے رانا حاجی شاہد محمود کی عشائیے میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اورع شرکا کو آگاہ کیا کہ برسٹل میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکنیت اور تنظیم سازی کے لئے آئندہ چند دنوں کام کا آغاز کردیا جائے گا عشائیے کے اختتام پر مسلم لیگ آسٹریا کے صدر رانا حاجی شاہد محمود نے چوہدری افتخار احمد گجر کا پر تکلف عشائیے کے لئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک سے دور بیٹھے پاکستانیوں کے باہمی رابطوں میں تیزی کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔