مہران یونیورسٹی جامشورومیں تین روزہ " پانچویں بین الاقوامی کثیر الموضوعاتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

بدھ 25 اپریل 2018 18:05

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) مہران یونیورسٹی جامشورومیں تین روزہ " پانچویں بین الاقوامی کثیر الموضوعاتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔ بین الاقوامی کانفرنس میں ملکی و بین الاقوامی اسکالروں نے شرکت کی جو تین روزہ کانفرنس میں اپنے تحقیقی مقالے پیش کرینگے ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ یہ کانفرنس 2008 سے مسلسل کرا رہے ہیں یہ اس سلسلے میں پانچویں کثیر الموضوعاتی کانفرنس ہے عالمی کانفرنس کے ذریعے ہم بین الاقوامی تدریسی برادری کا حصہ ہوتے ہیں ہمیں اس کے ساتھ مشترکہ تحقیق میں کافی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحقیق سے ہم معاشرے کو نت نئے حل نکال کر دے سکتے ہیں جیسا کہ آج کی کانفرنس کا موضوع "ٹیکنالوجی اور آنے والے نسل " ہے آج ہمیں ٹیکنالوجی میں جو چیلنجز درپیش ہیں اس کانفرنس کے ذریعے انہیں سمجھنے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چودھری نے کانفرنس کے مقاصد اور تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں سی200تحقیقی مقالوں میں سے 34مقالے سخت چھان بین کے بعد یہ مقالے منظور کئے گئے جو جمع ہونے والے مقالوں کامشکل سے 20 فیصد ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کتنی سخت چھان بین کے بعد یہ مقالے منظور کئے گئے جو اس عالمی کانفرنس میں پیش کئے جائینگے ۔

افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی آف ٹوکیو جاپان کے ڈاکٹر ہیرو یو کی ساٹو نے انٹرنیٹ کی سروس اسٹرکچر پر پریذنٹیشن دی جبکہ دیگر ماہرین نے بھی تحقیقی مقالے پیش کئے۔․ مطلوبہ بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب بروز جمع کو ہوگی پانچویں کثیر الموضوعاتی کانفرنس میں فیکلٹی ڈینز، مختلف شعبوں کے چیئرمینز ، اساتذہ، نوجوان اسکالروں سمیت ملکی و بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی افتتاحی تقریب کے آخر میں ڈاکٹر فیصل کریم شیخ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔