سالہ ایل ایل بی (آنرس) پروگرام، پارٹ اول کے سیکنڈ سمسٹر سال 2017ء کے امتحانات 3 مئی سے شروع ہوں گے

بدھ اپریل 18:05

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) جامعہ سندھ جام شورو کے ناظم امتحانات (سیمسٹر) محمد علی روشن پٹھان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سے ملحقہ سرکاری و نجی کالجز میں 5 سالہ ایل ایل بی (آنرس) پروگرام، پارٹ اول کے سیکنڈ سیمسٹر سال 2017ء کے امتحانات جمعرات 3 مئی سے لیے جائیں گے ایک دوسرے اعلامیہ کے مطابق جامعہ سے ملحقہ نجی کالجز میں بی سی آئی ٹی پارٹ اول، دوم، و سوم ، بی ایس آئی ٹی، بی ایس (سافٹ ویئر) پارٹ اول، بی بی اے (آنرس) 4سالہ پروگرام پارٹ اول، دوم، سوم و چہارم، ایم بی اے 4سالہ پروگرام پارٹ اول، دوم و سوم اور 2 سالہ ایم بی اے (آنرس) پروگرام (4 سالہ بی بی اے (آنرس کے بعد) پارٹ اول و دوم کے 2016ء اور 2017ء بیچز کے سیکنڈ سیمسٹر امتحانات 2017ء منگل 8 مئی سے لیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :