ایمانداری، دیانتداری، محنت، عزم و حوصلہ اور پیشہ واریت کے بغیر کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے شفافیت، بلند حوصلہ اور عزم و ہمت ناگزیر ہے، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا بیان

بدھ 25 اپریل 2018 18:05

ایمانداری، دیانتداری، محنت، عزم و حوصلہ اور پیشہ واریت کے بغیر کامیابی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ایمانداری، دیانتداری، محنت، عزم و حوصلہ اور پیشہ واریت کے بغیر کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے شفافیت، بلند حوصلہ اور عزم و ہمت ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کینسر اور خاموش قاتل ہے، نیب ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمہ اور اس ناسور سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے بدعنوان عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے مؤثر اور جامع حکمت عملی وضع کی ہے۔ انہوں نے نیب افسران کو ہدایت کی کہ وہ شفافیت، پیشہ واریت اور قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے محنت جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے ’’احتساب سب کا‘‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے نتائج پر مربوط عملدرآمد، کارکردگی کو مؤثر بنانے اور نیب کی استعداد کار کو فعال بنانے، نگرانی اور جائزہ کیلئے مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن کا مؤثر نظام وضع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب راولپنڈی میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی گئی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیہ کی سہولت دستیاب ہے، فرانزک سائنس لیبارٹری کے قیام سے سیل فون، کمپیوٹرز، آئی پیڈز اور نیٹ ورک جیسے الیکٹرانک آلات سے دستاویزات کے دوبارہ حصول اور تحریری سوالات کی نشاندہی، چھپی ہوئی دستاویزات، سوالیہ دستاویزات میں دھوکہ دہی، دستاویزات میں اضافہ اور ان میں اوور رائٹنگ کا تجزیہ کرنے میں مدد ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :