ملیریا کے عالمی دن کے حوالے سے شعبہء مائیکروبیالوجی عبدالولی خان یونیورسٹی کے زیرِ ِاہتمام آگہی واک

بدھ 25 اپریل 2018 18:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ملیریا کے عالمی دن کے حوالے سے شعبہء مائیکروبیالوجی عبدالولی خان یونیورسٹی کے زیرِ ِاہتمام ایک آگہی واک کا انعقاد کیا گیا۔واک میں شامل طلباء و طالبات نے ورلڈ ملیریا ڈے کے حوالے سے ہاتھوں میں بینرز اُٹھائے ہوئے تھے ۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسرڈاکٹر سلطان آیاز، چئیرمین شعبہء مائیکروبیالوجی ڈاکٹر حاضر رحمان، پروفیسرڈاکٹر ہمایون، ڈائریکٹر ایڈمن فاروق حسین ، شعبہء مائیکروبیالوجی کی فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسرڈاکٹر سلطان آیاز اوردیگر مقررین نے واک کے احتتام پر طلباء و طالبات سے خطا ب کرتے ہوئے کہ واک کا مقصد لوگوں میں ملیریا سے بچنے کے لئے آگاہی پیدا کرنا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر سال ملیریا کے 10 لاکھ کے لگ بگ کیس رپورٹ ہوتے ہیں جو عالمی ادارہ صحت کے مطابق مشرقی خطے میں ملیریا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

ایک اندازے کے مطابق 5 کروڑ 60 لاکھ پاکستانیوں کو ملیریا سے شدید خطرات لاحق ہیں جو پاکستان کی کل آبادی کا 29 فیصد بنتا ہے۔ملیریا کے علاج کے لئے ادویات موجود ہیں لیکن ہمیں چاہیئے کہ ملیریا کے روک تھام کے لئے عملی اقدامات کریں اور لوگوں میں ملیریا سے بچنے کے لئے شعور اجاگر کریں تاکہ ملیریا پر قابو پاکر پاکستان کو ملیریا سے متاثرہ ممالک کی فہرست سے نکالاجاسکے۔