عوامی نیشنل پارٹی کے اپیلٹ بورڈ کا اجلاس

بدھ 25 اپریل 2018 18:06

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء)عوامی نیشنل پارٹی کے اپیلٹ بورڈ کا اجلاس چیئرمین اپیلٹ بورڈ باز محمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ،بورڈ کے ممبران زاہد خان اور سید عاقل شاہ بھی اجلاس میں موجود تھے ، اجلاس میں اب تک موصول ہونے والی اپیلوں کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ماہ 7اور8مئی کو اپیلٹ بورڈ کا دوبارہ اجلاس ہو گا جس میں تمام اپیل کنندگان اور نامزد امیدواروں کو بلایا جائے گا ۔