اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے، مولانا ڈاکٹر قاسم محمود

اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت کی میں چین وسکون کی راہیں کھولتی ہیں ،بلکہ اس دنیوی زندگی میں اطمینان ،سکون اور ترقی کی ضامن ہیں

بدھ اپریل 18:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم کراچی کے صدر اور مجلس علمائے کراچی کے چیئرمین مولانا ڈاکٹر قاسم محمود نے کہا ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے۔اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔عبادات ہوں یا معاملات،تجارت ہو یا سیاست،عدالت ہو یا قیادت ،اسلام نے ان تمام امور کے بارے میں مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔

اسلام کی یہی عالمگیریت اور روشن تعلیمات ہیں کہ جن کے سبب اسلام دنیا میں اس تیزی سے پھیلا کہ دنیا کی دوسرا کوئی بھی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت کی میں چین وسکون کی راہیں کھولتی ہیں ،بلکہ اس دنیوی زندگی میں اطمینان ،سکون اور ترقی کی ضامن ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ فاطمة الزہرا للبنات میٹروول کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر حفظ قرآن مکمل کرنے والی 50 طالبات کی چادر پوشی کی گئی اور انہیں مختلف انعامات و اعزازات سے نوازا گیا ۔ مولانا ڈاکٹر قاسم محمود نے کہا کہ اسلام کی اس بے پناہ مقبولیت کا ایک سبب مساوات ہے ،جس سے صدیوں سے درماندہ لوگوں کو نئی زندگی ملی اور وہ مظلوم طبقہ جو ظالموں کے رحم وکرم پر تھا اسے اسلام کے دامن محبت میں پناہ ملی۔ آج بھی اس معاشرے کو قرآن کے نظام کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کو حفظ کرنا قرآن کا معجزہ ہے ، وہ بچیاں جنہوں نے آج اس کتاب کو اپنے سینوں میں محفوظ کر لیا ہے ، نہ صرف وہ بلکہ ان کے والدین اور اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

متعلقہ عنوان :