ڈیر ہ اسماعیل خان،موٹر سائیکل پر سوار دو نا معلوم ملزمان نے یونین کونسل مڈی کے تحصیل ممبر ابراہیم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

بدھ 25 اپریل 2018 18:14

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) موٹر سائیکل پر سوار دو نا معلوم ملزمان نے یونین کونسل مڈی کے تحصیل ممبر ابراہیم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں یونین کونسل مڈی کا تحصیل ممبر ابراہیم سکنہ مڈی اپنی موٹر کار نمبرAFF-649سندھ میں گھر سے گرہ اناڑا جارہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس کو موٹر کار رکوا کر گاڑی سے باہر نکالا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہوگئے مقتول کا شمار علاقے کے بڑے زمینداروں میں ہوتا ہے اورانہوں نے کئی تنازعات کو بھی جرگے اور افہام و تفہیم کے زریعے حل کیا تھا اور مقتول علاقے کی اہم حکومتی شخصیت کے قریبی ساتھی بتائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :