ڈیر ہ اسماعیل خان، ڈمپر اور موٹر سائیکل میں تصادم،موٹر سائیکل سوار جاں بحق

بدھ اپریل 18:14

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) عبد الخیل پنیالہ روڈ پر ڈمپر اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار حمید اللہ جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب کی حدود میں واقع عبد الخیل پنیالہ روڈ پرتیز رفتار ڈمپرTAG677نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل پر سوار حمید اللہ ولد عصمت اللہ سکنہ گنڈیر خیل موقع پر جاں بحق ہوگیا نواب پولیس نے متوفی کے والد کی رپورٹ پر نامعلوم ڈمپر ڈرائیور کے خلاف اس واقعے کا مقدمہ درج کرادیا ہے ۔