پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان ،سرمایہ کاری مالیت میں23ارب97 کروڑ روپے سے زائدکی کمی

بدھ 25 اپریل 2018 18:17

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان ،سرمایہ کاری مالیت میں23ارب97 ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روزمندی کا رجحان رہااورکے ایس ای 100 انڈیکس کی45800کی نفسیاتی حد سے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں23ارب97 کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت17.12 فیصدزائد جبکہ60.30فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 45943پوائنس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ گروپوں نے سرمایہ کاری سے گزیر کیا،جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس 45680پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیا،تاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف سیکٹر میں خریداری کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس کی 45700کی نفسیاتی حد ایک بار پھربحال ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس158.36پوائنٹس کمی سی45718.34پوائنٹس پر بند ہوا۔۔بدھ کومجموعی طور پر393کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سی132کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،237 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں23ارب97کروڑ57لاکھ20ہزار122روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر94کھرب25ارب17 کروڑ80لاکھ10ہزار854روپے ہو گئی ۔

بدھ کو18کروڑ7 لاکھ7 ہزار520شیئرز کا کاروبار ہوا ، جومنگل کی نسبت2کروڑ64 لاکھ28ہزار10شیئرززائدہے ۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے سیمنزپاک کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت42.97روپے اضافے سی1014.02 روپے اورآئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت43.75روپے اضافے سی897.75روپے ہو گئی ۔نمایاں کولگیٹ پامولیو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی،جس کے حصص کی قیمت169.98روپے کمی سی3280.02روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت132.23روپے کمی سی2512.38روپے ہو گئی ۔

بدھ کواینگروپولیمرکی سرگرمیاں2کروڑ38لاکھ49ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت99پیسے کمی سی39.25روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں2کروڑ3لاکھ90ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت1.94روپے کمی سی44.06روپے پر بند ہوئی ۔بدھ کو کے ایس ای 30 انڈیکس119.04پوائنٹس کمی سی22509.21 پوائنٹس ، کے ایم آئی30 انڈیکس304.48پوائنٹس کمی سی77603.02پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس83.66 پوائنٹس کمی سی33091.28پوائنٹس ہو گئی ۔