بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا50 روپے مہنگا

بدھ 25 اپریل 2018 18:17

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام ،مقامی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں بدھ کواستحکام رہا تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا50 روپے مہنگا ہو گیا ۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1325 ڈالرپرمستحکم رہی۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں50 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں42روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت59500 روپے سے بڑھ کر59550روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 51000 روپے سے بڑھ کر51042روپے ہو گئی ۔بدھ کو فی تولہ چاندی کی قیمت 780 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت668.57 روپے پرمستحکم رہی۔

متعلقہ عنوان :