اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری

بدھ 25 اپریل 2018 18:17

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری ہے بدھ کو امریکی ڈالر 118.90روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میںامریکی ڈالر کی قدر میں4پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں استحکام جبکہ فروخت میں 4پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.62 روپے پر مستحکم جبکہ قیمت فروخت115.72روپے سے گھٹ کر115.68روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ امریکی ڈالر کی قدرمیں30پیسے کا مزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.30روپے سے بڑھ کر118.60 اور قیمت فروخت118.60روپے سے بڑھ کر118.90روپے پرہوگئی۔

(جاری ہے)

بدھ کویوروکی قدر میں استحکام جبکہ برطانوی پائونڈکی قدر میں25پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید144.00روپے اور قیمت فروخت145.50روپے پرمستحکم اور برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید164.50روپے سے بڑھ کر164.75روپے اور قیمت فروخت166.00روپے سے بڑ ھ کر166.25روپے ہو گئی ۔

سعودی ریال کی اور یواے ای درہم کی قدرمیں باالترتیب10،10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.50روپے سے بڑھ کر31.60روپے اور قیمت فروخت31.80روپے سے بڑھ کر31.90روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.20روپی سے بڑھ کر32.30روپے اور قیمت فروخت32.50روپے سے بڑھ کر32.60روپے ہوگئی۔بدھ کوچینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پر مستحکم رہی۔