شانگلہ پولیس نی28اپریل تک اپنی غیر رجسٹرڈ شدہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کردی

بدھ 25 اپریل 2018 18:19

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) شانگلہ پولیس نی28اپریل تک اپنی غیر رجسٹرڈ شدہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کردی،29اپریل سے شانگلہ میں رجسٹریشن سنٹر ختم کیا جائیگا ۔ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کااعلامیہ جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شانگلہ ڈسٹرکٹ پولیس نے ضلع میں موجود تمام غیر رجسٹرڈ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مالکان کو موقع دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا ہے کہ 28اپریل تک تمام نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو شانگلہ رجسٹریشن سنٹر ڈسٹرکٹ کمپلکس لیلونئی میں رجسٹرڈکیا جاسکتا ہے جبکہ 29اپریل سے یہ سنٹر شانگلہ سے ختم کیا جائیگا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام غیر رجسٹرڈ نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حسب الحکم مجاز اتھارٹی ،شانگلہ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے رجسٹریشن سنٹر مورخہ28اپریل تک کھلا رہے گا۔جس کے بعد شانگلہ رجسٹریشن سنٹر میں کوئی گاڑی رجسٹر نہیں کی جائے گی اور یہاں سے رجسٹریشن ختم ہوکر بعد ازیں شانگلہ کی بجائے سمبٹ مٹہ سوات میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :