موضع راکھ زندانی اور موضع کورائی میں واقع کروڑوں روپے مالیت کی 846کنال سرکاری اراضی قابضین سے واگزار

بدھ 25 اپریل 2018 18:19

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان نے موضع راکھ زندانی اور موضع کورائی میں واقع کروڑوں روپے مالیت کی 846کنال سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کر ادی ،ناجائز اراضی پر تعمیر ہونے والے ایک مکان کو گرادیا۔ ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت امان اللہ خان ،ڈی ایس پی اشرف خان ،ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ ٹائون حافظ محمد عدنان ،تحصیل دار ،پٹواری سمیت محکمہ مال کے اہلکاروں کے ہمراہ موضع راکھ زندانی میں محکمہ زراعت کی ملکیت اراضی علائو الدین نامی شخص سے 839کنال زرعی رقبہ اور علی بہادر نامی شخص سے صوبائی حکومت کی ملکیت8کنال اراضی موضع کورائی میں واگزار کرالی اس اراضی پر گندم اور برسیم کی فصل کاشت کی گئی تھی اور یہ قیمتی اراضی 2010سے انکے زیر قبضہ تھی 2001سے 2007کے دوران 350روپے فی کنال لیز پر دی گئی تھی لیکن2007کے بعد ان دونوں افراد نے اس اراضی پر بغیر لیز کے قبضہ کیا ہوا تھا اور اسکی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے 839کنال اراضی واقع راکھ زندانی پر فصل کے علاوہ ایک مکان بھی تعمیر کیا گیا تھا جسے آپریشن کے دوران گرا دیا

متعلقہ عنوان :