سعودی عرب میں رہنے والوں کیلئے اہم خبر!۔ شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی گئی

سعودی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا ، جمعے تک موسم غیر مستحکم رہے گا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 25 اپریل 2018 18:10

سعودی عرب میں رہنے والوں کیلئے اہم خبر!۔  شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) سعودی محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے اختتام تک آج سے جمعے تک ریاست کے کئی شہروں طائف ، باحہ کمشنری اور الہداء میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی ہے ۔ شہریوں اور تارکین وطن کو سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ندی نالوں کی طرف جانے سے منع کیا ہے کیونکہ گردوغبار کے طوفان ساتھ ہفتے کے آخر میں موسلادھار بارشوں کو امکان ہے ، جس سے سیلابی ریلوں کا بھی خطرہ ہے۔ ریاض اور قصیم کے علاقے پہلے ہی گردوغبار کے طوفان کی زد میں ہے ،الرس ، الدوادمی، المجمعہ، بریدہ، ریاض، حفر الباطن، رفحا کے علاقوں کے علاوہ قصیم بھی غیر مستحکم موسم سے متاثر رہیگا۔