سڑکیں معیاری ہوں گی تو بزنس میں مذید اضافہ ہو گا ۔سڑکوں کے معیار کو بہتر کرنا انتہائی ضروری ہے

‘میرپور شہر کے مختلف سیکڑوں میں سڑکوں پر معیاری کام آج کی ضرورت تھی جو بڑی تیزی سے جاری ہے چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم کی بات چیت

بدھ اپریل 18:37

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ سڑکیں معیاری ہوں گی تو بزنس میں مذید اضافہ ہو گا ۔سڑکوں کے معیار کو بہتر کرنا انتہائی ضروری ہے ۔میرپور شہر کے مختلف سیکڑوں میں سڑکوں پر معیاری کام آج کی ضرورت تھی جو بڑی تیزی سے جاری ہے ۔

میاں محمد ٹائون کے بنیادی مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے ۔میرپور تا چیچیاں روڈ اب کھنڈر ات میں تبدیل ہو چکی ہے ۔زائرین اور شہریوں کے لیے اس روڈ کی دوباری مرمتی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ۔میرپور شہر اور اس کے گرد نواح میں ان دنوں ٹیلی نار کی سروس انتہائی ناقص ہے ۔تاجر شہری اور ہر طبقہ سخت متاثر ہے ۔سروس کو بہتر کرنے کے لیے متلقہ ادارہ فوری ہنگامی بنیادوں پر کام کرے ۔

(جاری ہے)

تاجر میرے دست بازو ہیں ۔میاں محمد ٹائون کے تاجروں نے ہمیشہ کی طرح جس محنت اور خلوص کا اظہار کیا یہ میرے لیے باعث فخر ہے ۔میاں محمد ٹائون کے تاجروں کے بنیادی مسائل کو حل کیا جائے ۔صاف پانی اور دیگر مسائل حل کر کے تاجروں کو سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔تاجروں کے حقوق کے لیے ہم ماضی کی طرح آئندہ بھی جہدوجہد جاری رکھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں محمد ٹائون میں کاروباری سنٹر ماسٹر ریفریش منٹ کی افتتاحی تقریب میں تاجروں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ ہم نے صاف نیت سے تاجروں کی خدمت کا سفر جاری رکھا ہوا ہے ۔ قبل ازیں چوہدری محمد نعیم اور اُن کے ہمراہ صدر سٹیڈیم مارکیٹ محمد فاروق چوہان ،سلیم ملک اور دیگر تاجر ان افتتاحی تقریب میں پہنچے تو میزبان چوہدری شفیع ،چوہدری فصیل خالق ،حبیب خالق ،چوہدری سفیان خالق کے علاوہ میاں محمد ٹائون کے تاجروں نے جو کثیر تعداد میں وہاں موجود تھے ۔تاجررہنمائوں کا شاندار استقبال کیا ۔میزبان چوہدری فصیل خالق نے کہا کہ چوہدری محمد نعیم تاجروں کے ہر دلعیز لیڈر ہیں ۔میاں محمد ٹائون کے تاجر چوہدری محمد نعیم کے ساتھ کھڑے ہیں ۔کسی طاقت کو چور دروازہ استعمال نہیں کرنے دیں گے ۔شہر کی اکثریت تاجر برادری چوہدری محمد نعیم کو اپنا قائد تسلیم کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :