وزیراعظم فاروق حیدر کے اعزاز میں لیگی رہنما راجہ زاہد محمود آف گلہار کوٹلی کا برطانیہ میںپر وقار عشائیہ

عشائیہ میں وزیر اعظم سمیت آزادکشمیر کے سینئر لیگی رہنمائوں سمیت برطانیہ کی ممتاز شخصیات کی شرکت

بدھ 25 اپریل 2018 18:37

بریڈفورڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے اعزاز میں لیگی رہنما راجہ زاہد محمود آف گلہار کوٹلی کی طرف سے برطانیہ میںایک پر وقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں راجہ فاروق حیدر خان سمیت آزادکشمیر کے سینئر لیگی رہنمائوں سمیت برطانیہ کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔عشائیہ میں نظامت کے فرائض زم ٹریول بریڈفورڈ مسعود احمد نے سرانجام دیئے ۔

عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر رجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی کشمیری بستے ہیں وہ اپنے وطن سے والہانہ محبت کرتے ہیں آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت میرٹ اور گڈ گورننس کے قیام کے لیے دن رات کوشاں ہے آزادکشمیر کی تقدیر بدلنے کے لیے تمام اداروں میں بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انشاء اللہ مسلم لیگ ن کی حکومت پانچ سالوں میں آزادکشمیر کی تقدیر بدل دے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی برادری ازم ایجنڈا نہیں ہے ہم سب کشمیری ہیں اور یہی ہمارے پہچان ہے بیرون ملک مقیم کشمیریوں کا تحریک آزادی کشمیر میں ایک قابل تعریف کردار ہے جو کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے دیار غیر میں بسنے والے کشمیری ہمار ا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں کسی بھی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیٹ بینک نے آزادکشمیر کو آج تک دوسرے بینکوں کی طرح شامل نہیں کیا جس پر کشمیریوں میں مایوسی پائی جاتی ہے ، ہم نے آزادکشمیر اداروں میں بہتری لانے کے لیے تمام وسائل استعمال کررہے ہیں تاکہ لوگوںکو ریلیف مل سکے جبکہ بالخصوص تعلیم اور آئی ٹی کے تارکین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر مسعود احمد مغل نے کثیر بینک پر توجہ دلائی اسکی کیا وجہ ہیں کہ اسٹیٹ بینک آزادکشمیر کو اب تک دوسرے بینکوں کیطرح ہم کو شامل نہیں کیا جس پر وزیر اعظم نے ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اب تک اس میں 20ارب نہیں ہیں اس لیے وہ ہمارے بینک کشمیر کو وہ درجہ نہیں دے رہے۔ وزیراعظم نے راجہ زاہدمحمود کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ جبکہ دیگر اظہار خیال کر نے والوں میں راجہ آصف ، راج عبدالرئوف ، خان دائود ، راجہ طلعت ، محمود صبحانی ،راجہ طاہر محمود ، حاجی ندیم نے اپنے خیالات کااظہارکیا ۔

اس موقع پر میزبان راجہ زاہد محمود نے وزیراعظم آزادکشمیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنے قیمتی نکال کر ہمارے پاس آئے ہیں اور ہمارے مسائل بھی سنے ہیں اور حل کر انے کی یقین دہانی بھی کروائی ہیں ایک بار پھر ہم آپکے شکرگزار ہیں جبکہ آخرمیں صدر آزادکشمیر کے سابق میڈیا ایڈوائزر خالد محمود خالق نے تارکین وطن کے مسائل پر سوال نامہ پیش کیا ۔